نواز شریف عدالت سے چار دن کی رہائی کے بعد بھی ہسپتال داخل نہیں ہوئے ، فواد چوہدری

مقصد جیل سے باہر آنا تھا ؟ آسان راستہ پلی بارگین ہے ، پیسہ حسن حسین کا نہیں بلکہ آپ کا ہے ،قوم کا پیسہ واپس کریں ، ٹویٹ
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو رہا ہوئے چار دن ہوگئے لیکن وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، میرا نواز شریف کو پلی بارگین کا مشورہ ہے ، پیسہ حسن حسین کا نہیں بلکہ آپ کا ہے لہذا قوم کا پیسہ واپس کریں ۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کو چار دن ہوگئے ہیں لیکن انہیں کسی ہسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا اور وہ گھر پر ہیں کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا اور کیا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار تھا ؟ انہوں نے کہا کہ میرا پھر سے نواز شریف کو مشورہ ہے کہ ان کیلئے آسان راستہ پلی بارگین ہے پیسہ حسن اور حسین کا نہیں بلکہ نواز شریف کا ہے قوم نے نواز شریف کو تین مرتبہ عزت دی ہے لہذا نواز شریف قوم کا پیسہ واپس کریں (اشفاق خان یوسفزئی)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …