کراچی والوں کے لیے خوشخبری

کراچی(میڈیا92نیوز) کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162 ارب روپے پیکیج کا اعلان
واٹر سیوریج کے 7 جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے 10 منصوبوں سمیت 18 ترقیاتی منصوبے شامل
حیدرآباد میں یونیورسٹی اور تھرپارکر میں ایک ارب کے آراو پلانٹس ،ایک ارب کے صحت کارڈز ، دو موبائل ہسپتال ، چار ایمبولینسز کا بھی اعلان
کراچی کے ساتھ10سالوں میں جو سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے، عمران خان
وفاق سندھ کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کو ہر تعاون فراہم کرے گی ،کراچی کو اوپر لیکر جانا ہے ،بلند وبانگ عمارتیں تعمیر کرینگے،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے گورنر سندھ سے مسلسل رابطے میں ہوں،جو بھی وعدے کئے بھول نہیں سکتا ،تقریب سے خطاب
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔پیکج میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 10 اور واٹر سیوریج کے 7 منصوبوں سمیت 18 منصوبے شامل ہیں۔گورنر ہاؤس سندھ میں کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کیلئے 162 روپے روپے کا پیکج دے رہے ہیں،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اور اپنے وسائل سے تیار کردہ اس پیکج میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 10 اور واٹر سیوریج کے 7 منصوبوں سمیت 18 منصوبے شامل ہیں، وزیراعظم نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی اور تھرپارکر میں ایک ارب کے آراو پلانٹس لگائیں گے،حیدر آبادکی یونیورسٹی کو وفاقی حکومت دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے، کراچی کے حالات ٹھیک کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے۔کراچی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے لیکن سندھ حکومت اندرونِ سندھ سے کامیاب ہوتی ہے، انہوں نے جو کراچی کے ساتھ سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پینے کے پانی کے منصوبے کے فور میں جو مسائل ہیں وہ ہم سب جانتے ہیں، اتنے پھیلتے ہوئے شہر کو پانی اور سیوریج سمیت دیگر سہولیات نہیں دی جاسکتیں، کراچی میں پانی کے پراجیکٹ کے لیے شہر کو پانی بچانے کیلئے پوری مہم چلانا پڑے گی، کبھی پاکستان میں پانی بچانے کی کوئی مہم نہیں چلی۔بعدازاں باغ قاسم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پارک دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں کراچی کیلئے ضرور ہے کہ ہریالی والے علاقوں کو بچائیں اور مزید علاقوں کو ہریالی والا بنائیں کراچی میں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ ہونے چاہئیں جاوید میانداد جن گراؤنڈز پر کھیلے آج ان گراؤنڈز پر قبضہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کو اوپر کی طرف لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سول ایوی ایشن کو کہا ہےکہ ائیرپورٹ اور اطراف کے ایسے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں بلند عمارتیں نہیں بن سکتیں اس کے علاوہ جتنی چاہیں بلند عمارتوں کی اجازت ہونی چاہیے۔شہروں کو اوپر جانے دینا ہے اور بلڈنگز جتنی اونچی جاسکے جانے دینی ہیں جہاز سے ایسا نظر آتا ہے کہ کراچی پر جیسے کنکریٹ کی سلیب رکھی ہو اس لئے بجائے اس کہ کے بلڈنگز کا پھیلاؤ ہو انہیں اونچا کیا جائے تاکہ جگہ بچ سکے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دستیاب جگہ بچانے کے لیے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی ضرورت ہے، شہر اب صرف کنکریٹ لگتا ہے یہاں گرین ایریاز ختم ہوچکے ہیں اور کراچی پھیلتا جارہا ہے،کراچی میں ہریالی کم ہونے سے گرمی کی حدت میں اضافہ ہوا ہے. عمران خان نے کہا کہ سندھ کے جنگلات پر بھی قبضہ ہوا ہے پاکستان دنیا کے ان ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے جو گلوبل وارمنگ سے متاثر ہوئے ہیں اگر ابھی سے درخت لگانے شروع نہ کئے تو آگے جاکر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا سبز علاقوں کو بچانا چاہیے اور جن علاقوں میں ہریالی ہے وہاں مزید درخت لگانے چاہیے اور ان علاقوں میں پارک بنانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہےکہ کراچی ایک خاص ایریا سے زیادہ نہیں پھیلے گا،اس کیلئے کراچی کا ماسٹر پلان بہت اہم ہے، جب تک پورا ماسٹر پلان نہیں بنتا عبوری فیصلے کرنا ہیں،کئی چیزیں شہر میں روکنی ہیں، اگر ایسا نہ کیا تو شہر کہیں سے کہیں پہنچ جائے گا، اس طرح کے شہر میں سب کچھ مشکل ہوجاتا ہے، اس لیے بہت ضروری ہےکہ شہر کا ماسٹر پلان جلد بنایا جائے۔شہر میں سب سے زیادہ کچی آبادیاں ہیں، ہمیں شہر کو محدود کرکے کچی آبادیوں کو ترقی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ کراچی کے کام اب عملدر آمد کی طرف جائیں، گورنر سندھ کو کہا ہےکہ جو مدد چاہیے، ہم حاضر ہیں۔کراچی کیلئے میں گورنرسندھ سے مستقل رابطے میں ہوں۔( اشفاق خان یوسفزئی )

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …