آئین ،قانون اور دھرتی کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائیگا، شہریار آفریدی

اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، اب ملک کے آئین پر سودے بازی نہیں ہوگی ، وزیر مملکت برائے داخلہ کا رنجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا ۔سندھ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، دنیا اب پاکستان کا موقف سن رہی ہے، کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتا، پاکستان کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا، جمہوریت کا نام لینے والے بھی سن لیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ ہفتہ کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ رینجرز نے سرحدوں کی حفاظت اور کراچی میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا، رینجرز نے پانچ سال میں 16 ہزار آپریشن کیے اور 12 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیے، سندھ رینجرزکی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، کراچی کی روشنی اور امن بحال ہوچکا ہے، کراچی ایک بار پھر معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے، اب ملک کے آئین پر سودے بازی نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا، اندر بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ریاست اب کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، اب کوئی بھی باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، دنیا اب پاکستان کا موقف سن رہی ہے، کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتا، پاکستان کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا، جمہوریت کا نام لینے والے بھی سن لیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کراچی کے امن کیلئے رینجرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، کراچی کی روشنیاں اور امن بحال ہوچکا ہے۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، رینجرز نے 12 ہزار سے زائد دہشتگرد گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیے۔ انہوں نے کہا اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، ریاست اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اب ملک کے آئین پر سودے بازے نہیں ہوگی، ان کو پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کرا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …