نیب نے خواجہ آصف کو آثاثہ جات کیس میں یکم اپریل کو طلب کرلیا

کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت ،بیرون ملک جائیدادوں پر بھی پوچھ گچھ ہوگی
راولپنڈی(میڈیا92نیوز آن لائن )نیب نے آثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کر لیا ہے اور انہیں کیس سے متعلق تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ آثاثہ جات کیس میں یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پیش ہو اور اس حوالے سے تمام متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ بھی ساتھ لائیں نیب ذرائع کے مطابق آثاثہ جات کیس کی تمام تفصیلات حاصل کی جاچکی ہے اب خواجہ آصف سے ان کا موقف جانا جائے گا اور اس کے علاوہ ان سے بیرون ملک جائیدادوں پر بھی پوچھ گچھ ہوگی (اشفاق خان صدام)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …