کراچی،واٹر بورڈ میں کرپٹ مافیا بے قابو

فراہمی ونکاسی آب کے کروڑوں لاگت کے ٹھیکوں کی انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ بندر بانٹ
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)واٹر بورڈ میں کرپٹ مافیا بے قابو ہوگئی، فراہمی ونکاسی ا?ب کے کروڑوں لاگت کے ٹھیکوں کی انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ بندر بانٹ شروع کردی گئی ،چند ماہ قبل محکمہ جاتی پول کئے جانے کا بھانڈا پھوٹنے پر حکام نے این ا?ئی ٹی کو منسوخ کیا تھا،دوبارہ طلب کی گئی این ا?ئی ٹی میںافسران نے تخمینی لاگت سے30فیصد کم ریٹ میں کام کی پیشکش کرنے والے کنٹریکٹرز کو حیران کن طور پر مسترد کرتے ہوئے 14فیصد زائد کا ریٹ ڈالنے والے ٹھیکیدار کو کامیاب قرار دیدیا،واٹر بورڈ میں کی جانے والی سنگین بدعنوانیوں پر کنٹریکٹرز میں سخت تشویش اور اشتعال پھیل گئی،ٹھیکیداروں کا اینٹی کرپشن،نیب سمیت دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،کنٹریکٹرز کا عدالت عالیہ سے بھی رجوع کا فیصلہ‘ کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ افسران نے اپنے بھاری کمیشن کیلئے ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگادیا ہے اور سیپرا قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے،کنٹریکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرپٹ افسران نے حکومتی خزانے کو ہونے والی بچت کو خاک میں ملاکر اپنی جیبیں گرم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر سیپرا سمیت عدالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ٹھیکیداروں نے واٹر بورڈ میں جاری بدعنوانیوں پر نیب،اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …