الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی معاملہ،حکومت نے قائد حزب اختلاف کو ایک اور خط لکھ دیا

وزیراعظم کی طرف سے سندھ اور بلوچستان کے لیے 3.3 ارکان کے نام بھیجے گئے ہیں، ن لیگ کا پارلیمانی مشاورتی گروپ خط میں دیئے گئے ناموں پر غور کرے گا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت نے قائد حزب اختلاف کو ایک اور خط لکھ دیاہے۔ خط وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے شہباز شریف کو لکھا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ اور بلوچستان کے لیے 3.3 ارکان کے نام بھیجے گئے ہیں۔ ن لیگ کا پارلیمانی مشاورتی گروپ خط میں دیئے گئے ناموں پر غور کرے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا اس سے قبل الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے خط لکھا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس معاملے کے لیے قائد حزب اختلاف کو خط نہیں لکھا۔حکومت کی طرف سے پہلے خط کے جواب میں شہباز شریف نے اسپیکر کو خط لکھاخط میں شہباز شریف نے بتایا کے یہ عمل آئین کیخلاف ہے ۔وزرات خارجہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو لکھے گئے پہلے خط میں تین افراد کے نام سندھ اور تین کے نام بلوچستان سے بھیجے گئے۔ ان میں سے دو ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ایک ممبر سندھ اور دوسرا بلوچستان سے منتخب کیا جائےگا۔حکومت کی جانب سے بلوچستان سے سابق اے جی بلوچستان ڈاکٹر صلاح الدین منگل، سابق ایڈیشنل اے جی بلوچستان محمد رضا خان اور سابق ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل قومی احتساب بیورو(نیب) راجا عامر عباس کا نام دیا گیا ہے۔اسی طرح سندھ سے محمد ندیم قریشی، سابق رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ مسٹرجسٹس عبدالرسول میمن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج مسٹر جسٹس (ر) نورالحق قریشی کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …