عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز

عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔پاکستان کے معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسی خیلوی کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جب کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔واضح رہے عطا اللہ عیسی خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …