جہلم: چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا

جہلم: چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
جہلم(میڈیا92نیوز آن لائن) چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔جہلم میں ماڈل تھانہ دینہ کی حدود چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک رفیق چکوہا کے علاقہ ڈھوک آئمہ کا رہائشی ہے، لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو جہلم روانہ کردی گئی۔پولیس نے ماڈل تھانہ دینہ میں سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …