بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے، چیئرمین پیمرا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔آل پاکستان سیٹلائٹ گڈز ایسوسی ایشن نے غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ڈش اور سی لائن کے آلات رضاکارانہ طور پر تلف کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے خصوصی شرکت کی۔چیئرمین پیمرا نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہال روڈ تاجروں کا یہ اقدام خوش آئند ہے کہ انھوں نے قومی فریضے کو سمجھتے ہوئے پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اس مہم کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے تاکہ پاکستانی ڈیٹی ایچ کیلیے راستہ ہموار کیا جا سکے، پیمرا غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کا سگنل استعمال کرنے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کا جلد آغاز کرے گا ۔اس موقع پر آل پاکستان سیٹلائیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہال روڈ کے تاجروں کے ہمراہ ڈی ٹی ایچ ڈش اور دیگر آلات کو نذر آتش کر کے پیمرا کے بھارتی نشریات نہ دکھا نے کے فیصلے کی تائید کی اور چیئرمین پیمرا کے حق میں نعرے لگائے ۔علاوہ ازیں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے آل پاکستان سیٹیلایٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انڈین فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔ انڈیا فلم انڈسٹری کے ذریعے پاکستان سے پیسے اکٹھے کر کے پاکستان پر ہی بمباری کرتا ہے ، میں عوامی نمائندہ ہوں ، پیمرا تاجر برادری کے ساتھ ہے ، پیمرا کا ساتھ دینے پر ہال روڈ تاجر برادری کا مشکور ہوں ۔اس موقع پر آل پاکستان سیٹیلایٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری انڈین مواد کیخلاف ہے اور انڈین چینلز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …