عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کی شہادتیں مکمل

عدالت کا ملزموں کے بیان قلمبند کرنے کافیصلہ، پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی،اسدعمر اور جہانگیر ترین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،آئندہ سماعت پر علیم خان طلب
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،جہانگیر ترین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پرپی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی اعجاز چودھری اورسیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،جہانگیر ترین اور دیگرنے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدیں جو عدالت نے منظور کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کو طلب کر لیا،عدالت نے پیشی کے انتظامات کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیااور سماعت2 مئی تک ملتوی کردی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …