لاہور،بیوی پر تشدد کرنیوالا شوہر اور ملازم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور،بیوی پر تشدد کرنیوالاشوہر اور ملازم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور ملازم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور ملازم کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیاگیا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے دوست کے سامنے رقص نہ کرنے پر تشددکانشانہ بنایا۔پولیس کی جانب سے استدعا کہ ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کیلئے 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …