کراچی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں سلیم نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ضروری شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …