کراچی: ڈکیتی کے دوران فائرنگ، میاں، بیوی اور ان کا بچہ زخمی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ میں میاں، بیوی اور ان کا بچہ زخمی ہو گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ملیر پولیس نے قائدآباد سے مسافر کوچ میں لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔نارتھ ناظم آباد کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں، بیوی اور بچہ زخمی ہو گیا ہے، زخمیوں میں نوید نامی شخص، اس کی اہلیہ کرن اور دو سالہ بچہ شامل ہیں۔زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہان ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملیر پولیس نے قائد آباد سے مسافر کوچ میں لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر زادہ عرف باچا اور جہانزیب شامل ہیں۔ملزمان نے قائد آباد، سکھن، فیروزآباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس اور رینجرز نے سہراب گوٹھ جنت گل ٹائون میں رات گئے مشترکہ آپریشن بھی کیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …