آج بلاول کا ٹرین مارچ

کراچی (میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارروان بھٹو مارچ کی قیادت کرتے ہوئے آج خصوصی ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے ،تیاریاں کر لی گئیں ،بلاول بھٹو 25 ریلوے سٹیشنز پر کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ریلوے حکام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لیے کراچی سے لاڑکانہ تک خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ خصوصی ٹرین 10 ڈبوں پر مشتمل ہو گی جس میں ایک سیلون، ایک ایئرکنڈیشن سلیپر اور اکانومی کلاس کی 8 بوگیاں شامل ہیں۔بلاول بھٹو کے لیے ریلوے سیلون کراچی پہنچ گیاہے ، جس میں وہ اور ان کا سٹاف سفر کرے گا، اس سیلون میں ڈبل بیڈ،صوفہ،کچن،ایل سی ڈی،وی آئی پی باتھ روم کی سہولیات میسرہونگی، آج صبح 10بجے کراچی کینٹ سٹیشن سے بلاول بھٹوزرداری کاروان کی قیادت کرتے ہوئے روانہ ہونگے ،ریلوے سمیت سندھ پولیس نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پیز کو سکیورٹی فراہم کرنے والے سپیشل سکیورٹی یونٹ کے 50سے زائد افسران و اہلکار چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ سفر کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور میڈیا کی ٹیم بھی خصوصی ٹرین میں سفر کرے گی۔دوسری طرف سانگھڑمیں بلاول بھٹو کی آمد کی تیاریوں کے سلسلہ میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیاگیا،شہدادپوربلدیہ نے ریلوے سٹیشن کی دھلائی میں سرکاری فائربریگیڈ کااستعمال کیا،شہرکوپارٹی پرچموں سے دلہن کی طرح سجایاگیا،شہرمیں پارٹی بینرزلگانے کیلئے بھی سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …