کراچی: رہائشی آبادی کے ایک کوارٹر میں آگ لگ گئی، ماں اور اس کے 2 بچے جاں بحق

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں سرکاری ملازمین کی رہائشی آبادی کے ایک کوارٹر میں آگ لگنے سے ماں اور اس کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔آگ لگنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پرجہانگیر روڈ پر پٹیل پاڑہ کے بجلی گراؤنڈ میں کوارٹر نمبر ای 210 میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر فائٹرز کے ہمراہ ایک گاڑی روانہ کی گئی تھی۔علاقہ مکینوں کے مطابق جب فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا تو اس وقت آگ شدت اختیار کرچکی تھی اور گھر میں موجود 30 سالہ شمائلہ جنید اور اس کے 2 بچے پانچ سالہ بیٹی انیسہ اور سات سالہ بیٹا صفیان جاں بحق ہوچکے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ان کی لاشیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ خاندان کا سربراہ جنید روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم ہے۔جمشید کوارٹر پولیس کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر گھر میں چارجنگ لائٹ سے شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …