کراچی‘کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی ‘3افراد جھلس گئے

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے،جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی،آگ نے عمارت کی4سے 5 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کی وجہ سے کچھ لوگ عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے ، جن کو بھی بعدازاں ریسکیو کر لیا گیا ۔عمارت میں مختلف دفاتراور شہری رہائش پذیر ہیں ،شہری اپنی جان بچانے کیلئے رسی کے ذریعے عمارت سے اتر تے رہے جبکہ ایک شہری نے جان بچانے کیلئے چھت سے چھلانگ لگادی۔آتشزدگی کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …