نیوزی لینڈ مساجد حملے میں شہید تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی

کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ، کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری
ویلنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن)نیوزی لینڈ کی مساجد پر گزشتہ جمعے ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ہیں۔مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کی میتیں بھیجلد ورثاءکے سپرد کردی جائیں گی۔مساجد حملے میں شہید کراچی کے سید اریب احمد کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کر دی گئی جب کہ ان کی میت آئندہ ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔مساجد میں فائرنگ سے شہید 9 میں سے 8 پاکستانی شہداءکی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی۔دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں آ ج نماز جمعہ کی ادائیگی ہوگی۔بڑھئی، باغبان، قالین بچھانے والے اور دیگر مزدوروں کی بڑی تعداد مسجد کی بحالی کے کام میں شریک ہے جب کہ نیوزی لینڈ حکام کے مطابق مسجد کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔ادھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے النور مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ شواہد اور ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری میڈیا پر اذان بھی نشر ہوگی اور 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے مساجد پر حملے میں 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے،اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …