نیب میں پیشی سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کا شاعرانہ انداز

سوشل میڈیا پر حبیب جالب کا شعر پوسٹ کر دیا
راولپنڈی (میڈیا92نویز آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب )راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے سے قبل شاعرانہ انداز اپنا لیا۔ حبیب جالب کی مشہور نظم کے اشعار سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل حبیب جالب کے یہ اشعار بلاول بھٹو کے ذاتی اکاونٹ سے شیئر کیے گئے۔میں بھی خائف نہیں تختہِ دار سے,میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے.کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے.ظلم کی بات کو جہل کی رات کومیں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …