آخر نیب نے کس اتھارٹی کے تحت بلاول کو طلب کیا ، بختاور بھٹو

خاندان کی تیسری نسل کا جھوٹے کیسز میں ٹرائل ہورہا ہے ،آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھو سکتا،کٹھ پتلی حکومت وآمریت میں کوئی فرق نہیں، بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر بیان
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ خاندان کی تیسری نسل پر جھوٹے کیسز ٹرائل ہورہا ہے لیکن آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھو سکتا ، موجودہ حکومت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بختاور بھٹو نے اپنے بھائی بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی تیسری نسل ہے جس پر جھوٹے کیسز بنا کر ٹرائل کیا جارہا ہے لیکن آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی ہاتھ نہیں لگاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کا آج تک انصاف نہیں ہوا موجودہ حکومت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں حالانکہ کٹ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں بلاول بھٹو کو طلب کیا گیا ہے کیونکہ بلاول نے انتہا پسند وزراءکو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا ایک آمر نے منتخب حکومت کو ہٹانے کیلئے نیب کا ادارہ قائم کیا میں پوچھتی ہوں آخر نیب نے کس اتھارٹی کے تحت بلاول کو طلب کیا ہے جبکہ منگل کو اسلام آباد نیب آفس کے با ہر کرکنوں کی گرفتاریوں پربحتور بھٹو نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو پی پی چیئرمین سے اظہار ہمدردی پر گرفتار کر لیا گیا ہے اصل میں وفاقی کابینہ مشرف کے ساتھیوںسے بھری ہےاور دوسری جانب کالعدم تنظیموںاور انکے کارکنوںکو کھلی چھوٹسے دی گئی ہے ( اشفاق خان یوسفزئی )

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …