حکومت کا کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ

29 مارچ کو وزیر اعظم 2 روزہ دورے کراچی جائیں گے ،گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کرینگے
امن وامان سے متعلق اجلاس،وزیراعلیٰ ،گورنر اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کرینگے ،اہم اعلانات متوقع
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)تحریک انصاف نے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے ،پہلے مرحلے میں رواں ماہ کے آخر میں سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جلسہ کیا جائیگا جس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلان متوقع ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سمیت پارٹی رہنماﺅں اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم شہری مسائل،کراچی پیکیج ودیگرامورکاجائزہ بھی لیں گے جبکہ کراچی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے ،بعد ازاں وزیر اعظم 30 مارچ کوکراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …