مری‘ گلیات میں چیتے کے حملے سے زخمی بچہ سفیان جاں بحق

مری‘ گلیات میں چیتے کے حملے سے زخمی بچہ سفیان جاں بحق ہو گیا
سفیان کو چند روز قبل خونخوا چیتے نے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا
مری(میڈیا92نیوز آن لائن) مری گلیات میں چیتے کے حملے میں زخمی ہونے والا بچہ سفیان زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے ۔ سفیان کو چند روز پہلے خونخوار چیتے نے زخمی کر دیا تھا ۔ سفیان کا علاج جاری تھا لیکن گزشتہ روز وہ جاں بحق ہو گیا ۔ مری کے گرد و نواح میں کچھ عرصہ سے خونخوار چیتے نے دہشت پھیلا رکھی ہے اس سے پہلے کئی مویشیوں پر بھی حملہ کر چکا ہے اور علاقے کے کئی لوگوں نے اس چیتے کو دیکھا ہے ۔ سفیان پر حملے کے بعد مری کے علاقے گلیات میں چیتے کی مزید دہشت پھیل گئی ہے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی انتظامات کر لئے ہیں ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …