نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس: سکیورٹی کے سخت انتظامات

پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،منگل کے روز سپریم کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی ،سخت چیکنگ کے بعد سپریم کورٹ داخلے کی اجازت دی گئی۔سماعت کیلئے خصوصی انٹری پاس جاری کیے گئے ، ایس پی سکیورٹی تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔ کمرہ عدالت میں انٹری کیلئے ایس پی سکیورٹی سے خصوصی انٹری پاس لازمی قرار دیا گیا تاہم کمرہ عدالت میں فریقین کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی ،میڈیا نمائندگان اور وکلا کو کمرہ عدالت داخلے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …