بجٹ تقریر کی تیاری شروع، وزارتوں و ڈویژنوں سے رپورٹ طلب

تمام وزارتوں و ڈویڑنوں سے بجٹ تقریر کیلئے پانچ اپریل تک میٹریل مانگ لیا گیا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلئے بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے۔وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلئے وزیر خزانہ اسد عمر کی بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے ،جس کیلئے تمام وزارتوں و ڈویڑنوں سے بجٹ تقریر کیلئے پانچ اپریل 2019 تک میٹریل مانگ لیا گیا ہے ،جس کی بنیاد پر وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کا پارٹ ون تیار کیا جائےگا۔پارٹ ٹو بجٹ سے ایک ہفتہ قبل فائنل کیا جائےگا جبکہ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈوویڑنوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کی تیاری کا پراسیس جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …