تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع، نیشنل گرڈ کو بھی بجلی کی فراہمی

تھر کول اتھارٹی ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)تھر کول سے بجلی کی پیداوار باقاعدہ شروع ہوگئی ہے اور 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔منگل کے روز نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020 تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائےگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …