لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں سلمان رفیق، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی جس کے دوران جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست کمرۂ عدالت میں جمع کروا دی۔عدالت نے کہا کہ اب تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چل رہا ہے۔خواجہ سلیمان رفیق نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بھائی خواجہ سعد رفیق اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر بیمار ہے جس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔عدالت نے حکم دیا کہ اس کی جگہ کوئی اور تفتیشی افسر پیش ہو جائے،آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کمرۂ عدالت میں پیش ہو۔عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو کیوں ذلیل کیا جا رہا ہے،عدالت نے سیکیورٹی انچارچ کو کمرۂ عدالت میں طلب کر لیا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …