وزیراعظم کا گیس کے اضافی بلوں کی واپسی کےلئے 50کروڑ روپے فوری جاری کرنے کا حکم

اپریل، مئی ،جون کے مہینوں کے بلوں میں بھی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے گیس کے اضافی بلوں کی واپسی کےلئے وزارت خزانہ کو 50کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے ایک اعلی سطح اجلاس میں وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ گیس کے اضافی بلوں کی واپسی کےلئے فوری طورپر 50کروڑ روپے جاری کئےجائیں اب یہ اضافی رقم مرحلہ وار صارفین کو واپس کی جائے گی ۔اجلاس میں عمران خان نے صارفین کو اپریل ،مئی اور جون کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ 45000سے زائد گھریلو صارفین اضافی بلوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے ۔(اسد۔اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …