پی ایس ایل فائنل کے مفت ٹکٹ، سرفراز احمد بھی پریشان ہوگئے

پی ایس ایل فائنل کے مفت ٹکٹ، سرفراز احمد بھی پریشان ہوگئے

(میڈیا92نیوز آن لائن)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد مفت ٹکٹ مانگنے والوں سے پریشان ہوگئے۔نیشنل سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ سب جاننے والے فائنل میچ کے لیے وی آئی پی ٹکٹس مانگ رہے ہیں اور جنرل انکلوژر کی فرمائش بھی نہیں آرہی ہے،2 دن ہوگئے ہیں اور ٹکٹس کا بولا ہوا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ انھوں نے مذاق میں کہا کہ پی سی بی والے اب تو فون بھی نہیں اٹھارہے ہیں، ان پر بھی بڑا دباﺅ ہے کیوں کہ کھلاڑیوں پر بھی دباﺅ ہے۔

سرفرازاحمد نے مزید بتایا کہ ہمارے منیجر کے پاس بھی اب تک ٹکٹ نہیں آئے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کی پیاس بجھانے کیلئے بے تاب ہے،کپتان سرفراز احمد کو ایونٹ کے ٹاپ سکورر شین واٹسن کی خدمات میسر ہونگی، عمر اکمل، احمد شہزاد، رلی روسو اور احسان علی بھی حریفوں کے چھکے چھڑانے کی کوشش کریں گے۔

آل راﺅنڈرز ڈیوائن براوو، اور محمد نواز، تجربہ کار پیسر سہیل تنویر اور باصلاحیت محمد حسنین دھاک بٹھانے کیلئے تیار ہیں، انجرڈ سپنر فواد احمد کی شرکت یقینی نہیں ہے، حالیہ ایونٹ کے تینوں باہمی مقابلوں میں حریف پر فتوحات سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعتماد بلندیوں پر ہے۔دوسری جانب پشاورزلمی کی ٹیم بھی 2017 ءکی تاریخ دہراتے ہوئے دوسری بار چیمپئن بننے کا عزم لیے میدان میں اتریگی، ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج کامران اکمل اور ان فارم امام الحق موجود ہیں،میچ ونرز کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی بھی دستیاب ہیں، چوتھے ایڈیشن کے کامیاب ترین بولر حسن علی، برق رفتار وہاب ریاض، سلو بال کے ماہر تائمل ملز اور پیسر کرس جورڈن حریف ٹیم کی بیٹنگ کا حوصلہ آزمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …