حکومت کا موبائل فون پر رقم کی منتقلی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا موبائل فون پر رقم کی منتقلی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی حکومت کا موبائل فون پر رقم کی منتقلی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں نے اپنے کسٹمر کو سہولت کیلئے بینک میں سروسز دیں جس میں ٹیلی نار ایزی پیسہ‘ موبی لنک کیش‘ یو پیسہ ‘ زونگ پے اور یو بی ایل اومنی شامل ہیں کے ذریعے منتقل ہونے والی رقوم کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا کہ یہ رقوم کب‘ کہاں کیسے اور کتنی رقم منتقل ہوئی اور ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مرتب کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ سے منی آرڈر اور رقوم منتقل ہونے کا بھی ریکارڈ رکھا جائے گا اور پاکستان پوسٹ سے ترسیلات کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جائے گا۔ انعامی بانڈز کا ریکارڈ رکھنے کیلئے رولز بھی مرتب کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق انعامی بانڈز کس کے پاس موجود اور کیسے خریدے گئے رولز بنائے جائیں گے اور ترسیلات کا مکمل ڈیٹا رکھنے پر اسٹیٹ بینک متحرک ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر مختلف بینکوں کو چالیس کروڑ جرمانہ بھی کیا ۔ (عابد شاہ)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …