فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے
فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 4 شاہ کوٹ کا رہائشی 40 سالہ عمران شفیع موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شیخوپورہ روڈ اڈہ جوہل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے گر کر موقع پر ہی چل بسا۔ دوسرے واقعہ کے دوران جھمرہ روڈ پر ریلوے لائن عبور کرنے والی خاتون کوثر کو مال گاڑی نے کچل ڈالا اور وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور دونوں نعشیں قبضہ سے لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ساندل بار کے علاقہ امین پور روڈ میں انتیس موڑ کے قریب مدرسہ سے کھانا کھانے کیلئے موٹر سائیکل سوار دو طالبعلم جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے گیارہ سالہ سیف الرحمن ولد اکرام سکنہ انتیس ج ب ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ،دوسرے زخمی ساتھی کی طبی امداد جاری ہے پولیس نے حادثہ کے مرتکب ٹریکٹر ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …