وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3روزہ دورے پر آج چین جائینگے

ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملیں گے
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت کشیدگی پر اسٹریٹیجک مشاورت کے لئے 3روزہ دورے پر (آج)بروز اتوار کو چین جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (آج)اتوار کو 3روزہ دورے پر چین جائیں گے۔دورے کے دوران وزیر خارجہ ہم منصب وانگ ڑی سمیت چینی قیادت سے ملیں گے اور پیر اور منگل کو دوطرفہ سٹرٹیجک مشاورت میں حصہ لیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …