12 ارب ڈالر قرض کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف میں حتمی مذاکرات رواں ماہ ہوں گے

آئی ایم ایف کےساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے درمیان 12 ارب ڈالر کے قرض کے لیے حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے قرض کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے چیف مشن کےساتھ حالیہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد بھی جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو نیا پروگرام دینے کےلئے لچک دکھائی ہے اور اس کے تحفظات بھی کم ہوئے ہیں۔12 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے، اس عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد 26 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ موجودہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد اگلے ہفتے ریٹائر ہورہے ہیں ، اس لئے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے تکنیکی سطع کے مذاکرات نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں ہوں گے۔ آئی ایم ایف کےساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …