کرائسٹ چرچ فائرنگ؛ لوگوں کی جان بچاتے شہید ہونےوالے پاکستانی نعیم راشد کو عالمی میڈیا نے ہیرو قراردے دیا

تعلق ایبٹ آباد سے ہے‘ بھائی ڈاکٹر خورشید نے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی
نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچرتھے اور ان کا بیٹاطلحہ طالبعلم تھا
کرائسٹ چرچ(میڈیا92نیوز آن لائن)عالمی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہاپسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی 2مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دل دہلا دینے والے واقعے میں نعیم راشد کے بیٹے بھی گولیوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی۔دوسری جانبعالمی میڈیا نے بھی شہید نعیم راشد کو ہیرو قرار دےدیا ۔کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے اور ان کے بیٹے طلحہ طالبعلم تھے۔حملے میں زخمی ہونے والے 4پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …