وزیر اعظم کی ہدایت پر عثمان بزدار نے پنجاب میں 5 نئے ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی

میانوالی ، اٹک ، لیہ ، مظفر گڑھ ، راجن پور کے نئے ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل و نرسنگ کالج بھی ہوں گے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب میں 5 نئے ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی ، راجن پور میں دوروں کے دوران وہاں کے پارٹی اراکین اور لوگوں سے ہسپتال بنانے کے وعدے کئے تھے ۔ جس کے بعد اب وزیر اعظم نے اپنے وعدوں کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو میانوالی ، اٹک ، لیہ ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں نئے ہسپتال بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ جس کی عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے تمام ہسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہوں گے جس میں پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی قائم ہوں گے اور یہ ہسپتال مرحلہ وار 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا حدف مقرر کیا گیا ہے ۔( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …