دنیا کی سب سے مہنگی ترین تعمیرات

(رپورٹ:- میڈیا92نیوز)
عمارات کو کسی بھی ملک کی ترقی اور شان و شوکت کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔ جدید عہد میں دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک نے اپنی معاشی طاقت کا اظہار بلند و بالا اور مہنگی عمارات کے ذریعے ہی کیا ہے۔ اگر مختلف اوقات میں بننے والی عمارت کے ذریعے ہی کیا ہے۔اگر مختلف اوقات میں بننے والی عمارات پر آنے والی لاگت کا جائزہ لیں اور موجودہ دور کے حساب سے ان کی قیمت لگائیں تو کون سی عمارات آج مہنگی ترین میں شمار ہوں گی؟آئیے، ایسی 10عمارتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
-1مسجد الحرام، مکہ، سعودی عرب،30ارب ڈالر:

دنیا کا مقدس ترین مقام دنیا کی سب سے مہنگی تعمیر کا بھی حامل ہے گو کہ مسجد الحرام کی تعمیر کئی بار ہو چکی ہے اور حقیقی لاگت کا اندازہ لگانا کچھ مشکل ہو گا۔ لیکن 2011ءمیں 40لاکھ مربع فٹ جگہ کے اضافے کے لئے 10ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ 88ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور لاکھوں حجاج کرام اور عمرہ کرنے والوں کی میزبانی کرتی ہے۔
-2ابراج البیت، مکہ، سعودی عرب، 15ارب ڈالر:

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب واقع یہ بلند و بالا عمارت 2012ءمیں مکمل ہوئی۔ دو وجوہات کی بنیاد پر اس پر اعتراض اٹھائے گئے، ایک تو مقدس ترین مقام کے سامنے اتنی بلند عمارت سب سے زیادہ نمایاں ہو رہی ہے اور دوسرا یہ کہ اس کی تعمیر میں عثمانی دور کے قدیم مقامات کو مسمار کر دیا گیا۔
-3ٹوکامک ری ایکٹر، فرانس،14ارب ڈالر:

فہرست میں موجود عمارت جو تحقیقی نوعیت کی ہے۔ یہ ہلالی شکل کے ایک گولے کو استعمال کرتی ہے تاکہ پلازماً کو مستحکم اور محدود کرنے کے لئے طاقتور مقناطیسی میدان تخلیق کر سکے۔ اب دنیا بھر میں ایسے متعددری ایکٹرز موجود ہیں۔
-4مرینا بے سینڈز، سنگاپور،8ارب ڈالر:

تاریخ کا مہنگا ترین جوا خانہ، مرینا بے سینڈز ایک سال کی تاخیر سے2010ءمیں مکمل ہوا۔ اس کا شاندار”اسکائی پارک“ اور چھت پر موجود سوئمنگ پولز لاجواب ہیں۔
-5امارات پیلس، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات،6ارب ڈالر:

دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل جس سے زیادہ لاگت کسی ہوٹل کی تعمیر پر کبھی نہیں آئی۔ امارات پیلس کا افتتاح 2006ءمیں ہوا جس کا مقصد عربی ثقافت کو دنیا بھر کے سامنے لانا ہے۔ یہ اتنا شاندار ہوٹل ہے کہ خود کو ”فائیو اسٹار سے بھی آگے“ کہتا ہے۔
-6ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا سنگاپور،5.4ارب ڈالر:
ایشیا کے مشہور ترین ریزورٹس میں سے ایک ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا میں یونیورسل اسٹوڈیو پارک ہے، ایک ایڈونچر واٹر پارک اور دنیا کی سب سے بڑی بحری مطالعہ گاہ ہے۔ اسے روزانہ10ہزار ملازمین کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔
-7پارلیمنٹ ہاﺅس، کینبرا، آسٹریلیا،4.2ارب ڈالر:

آسٹریلیا کا پارلیمنٹ ہاﺅس 1988ءمیں مکمل ہوا تھا اور اس وقت اس پر ایک ارب آسٹریلوی ڈالر لاگت آئی تھی۔ آج یہ رقم 4ارب امریکی ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔ یہ عمارت 4700کمروں پر مشتمل ہے اور مکمل طور پر شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرتی ہے۔
-8کوسموپولیٹن، لاس ویگاس، 4.1ارب ڈالر:
امریکا کا سب سے مہنگا کیسینوریزورٹ۔ اس کے دوٹاورز میں3ہزار کمرے اور ساتھ ہی نائٹ کلب اور ڈے کلب بھی ہیں۔
-9فریڈم ٹاور، نیو یارک، امریکا، 4ارب ڈالر: اس کا سرکاری نام ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر ہے، جسے 11ستمبر2001ءکے حملوں میں تباہ ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاورز کی جگہ پر تعمیر کیا گیا۔ 2014ءمیں افتتاح کے ساتھ ہی یہ نیو یارک کی بلند ترین عمارت بنی۔
-10وائن لاس ویگاس، امریکا،3.3ارب ڈالر:
وائن کو دنیا کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جسے تقریباً تمام ہی ریٹنگ ایجنسیوں نے فائیو اسٹار کا درجہ دیا ہوا ہ۔ یہ دنیا کی پہلی بلند عمارت ہے جس میں کھڑکیوں کے شیشے صاف کرنے کا خود کار طریقہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …