بلوچستان‘ رکن اسمبلی مسعود علی خان دہشت گردی کیس میں احاطہ عدالے سے گرفتار

ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کےخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت دو مقدمات درج ہیں
دکی(میڈیا92نیوز آن لائن) بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی لورالائی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑنے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پرایم پی اے کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت دکی میں دو مقدمات 80/17 اور 07/18 درج ہیں۔ ایک مقدمہ سردار میرغوث کبزئی کے اغواءکا جبکہ دوسرا مقدمہ ایف سی کی مدعیت میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …