لاہور: پنجاب یونیورسٹی سے ایک شخص کی لاش برآمد

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ ظہیر الحق چیمہ) پنجاب یونیورسٹی لاہور کے بوائز ہاسٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک سے 28 سالہ سہیل کی لاش ملی جو ہاسٹل کا درزی بتایا جارہاہے ۔ مقتول سہیل کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لاہور میں گارڈن ٹاؤن فلیٹ میں رہتا تھا۔پولیس کے مطابق اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔یونیورسٹی کے طلبہ نے واقعے پر احتجاج کیا اور ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …