رائے طاہر دوبارہ سی ٹی ڈی سربراہ تعینات،22افسروں کی ترقی

7اعلیٰ افسروں سمیت 57کے تبادلے، 141پولیس افسر موٹر وے بھیج دیئے گئے
3پروفیسروں، سکول ایجوکیشن کے 4افسروں کی ترقی، کسٹم میں بھی اکھاڑ پچھاڑ
لاہور(میڈیا92نیوز)سانحہ ساہیوال کے بعد سرکاری عہدے سے ہٹانے جانے والے سی ٹی ڈی سربراہ رائے طاہر خان کو دوبارہ سی ٹی ڈی کا سربراہ تعینات کر دیا گیا۔ رائے طاہرآج سے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔علاوہ ازیں حکومت نے 22افسروں کی ترقی،7اعلیٰ افسروں سمیت 57کے تقرروتبادلے کردیئے۔محکمہ بلدیات کے 22افسران کی ترقی سمیت 50افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رضوان احمد کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ ایم میں ڈائریکٹر ایڈمن ،سید نجف علی کو میونسپل آفیسر ریگولیشن ساہیوال، رفاقت علی کو میونسپل آفیسر ریگولیشن قصور، ناصر محمود وڑائچ کو چیف آفیسر پنڈی گھیب، فرحت زہرہ کو میونسپل آفیسر ریگولیشن فیروز والہ، اسلم گھمن کو چیف آفیسر نارووال، خالد اقبال کو میونسپل آفیسر ریگولیشن کوٹ مومن، عامر افضل کو میونسپل آفیسر ریگولیشن شرقپور، مرزا مظفر بیگ کو میونسپل آفیسر ریگولیشن شیخوپورہ، عابد حسین ملک کو چیف آفیسر مری، عارف علی کو چیف آفیسر راجہ جنگ، احتشام ملک کو میونسپل آفیسر ریگولیشن پھول نگر، ندیم باری کو چیف آفیسر خیر پور ٹامے والی، زاہد فرید کو چیف آفیسر سکھیکی تعینات کیا گیا۔ گریڈ 17سے 18میں ترقی دے کر ممتاز تبسم کو میونسپل آفیسر پلاننگ سرگودھا، شہزاد حیدر کو زونل آفیسر پلاننگ راوی زون لاہور، رائے شاہ نواز حسن کو زونل آفیسر پلاننگ گلبرگ زون لاہور تعینات کیا گیا۔ گریڈ 18سے 19میں ترقی دے کر ، احسن اللہ ورائچ کو میونسپل آفیسر ریگولیشن راولپنڈی، آصف قریشی کو ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون لاہور، عظمت گورائیہ کو چیف آفیسر سرگودھا، طارق محمود کو چیف آفیسر بہاولپور، امجد حسین کو چیف آفیسر گوجرانوالہ، اکمل کو ڈپٹی چیف آفیسر راوی زون لاہور، حبیب الرحمن قریشی کو میونسپل آفیسر ریگولیشن ملتان ،راجہ افتخار احمد کو میونسپل آفیسر فنانس فیصل آباد اور ظہیر الدین بابر کو میونسپل آفیسر فنانس گوجرانوالہ، ارشاد محمود راجہ کو ڈپٹی چیف آفیسر علامہ اقبال زون لاہور تعینات کیا گیا۔اسی طرح نبی احمد واہلہ کو سینئر سب انجینئر قصور، سلیم اختر کو سب انجینئر کوٹ رادھا کشن، یو سف کو سب انجینئر لیہ تعینات کیا گیا۔ میونسپل آفیسر پلاننگ لاہور اشرف کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے کر اسی عہدہ پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ زونل آفیسر پلاننگ راوی زون شگفتہ فردوس کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے کر میونسپل آفیسر پلاننگ فیصل آباد تعینات کیا گیا۔ عاشق حسین ڈوگر کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے کر ڈائریکٹر سی اینڈ آئی لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا۔ زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون لاہور امین مغل اور زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون رائے امتیاز حسین کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دے کر موجود عہدوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ تقرری کے منتظر عالمگیر احمد خان کو سیکرٹری زکوٰة اینڈ عشر، وہاں سے عاصم اقبال کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ، تقرری کے منتظر اسد رحمن گیلانی کو تبدیل کر کے سیکرٹری ماحولیات پروٹیکشن تعینات کرنے ،وہاں سے ظفر نصر ا? خان کو تبدیل کر کے سیکرٹری ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کرنے اوروہاں سے حسن اقبال کو تبدیل کر کے افسر بکار خا ص بنادیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیف ا? خان ڈپٹی سیکرٹری زکوٰة اینڈ عشر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ تقرری کے منتظر عارف خان نیازی اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ پنجاب تعینات کر دیا۔دریں اثنا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل (ٹو )ڈاکٹر یداللہ کا تبادلہ کر دیا۔ ڈاکٹر یداللہ کو ڈپٹی پروگرام مینجر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی دوائی زائد ریٹ پر خریدنے کی منصوبہ بندی پر ڈاکٹر شعبان ندیم کو اس عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ادھر پنجاب حکومت نے تین ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی کو ترقی دے دی۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر احمد نعمان پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پی آئی سی ہی تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20میں دو دیگر پروفیسر کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کو مختلف ہسپتالوں میں تعینات کر دیا ان میں پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس اور پروفیسرڈاکٹر شہادت حسین کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور شامل ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ڈاکٹر نذیر احمد کو چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور،ڈاکٹر سمیع اللہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ اور ڈاکٹر اظہر امین کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور تعینات کر دیا۔علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 16 کے چار افسران کو ترقی دے کر گریڈ 17میں سپر نٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ابرار حسین کو ڈی پی آئی سکینڈری ایجوکیشن ، مجاہد علی ڈی پی آئی (ایلیمنٹری ایجوکیشن ) امجد حسین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرگودھا اور صغیر احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جا ری کیے گئے۔ ادھر ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ لاہور میں سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹرز کے تقروتبادلے کر دئیے گئے۔ماڈل کسٹم کلکٹر احمد رو¿ف نے 2 سپرنٹنڈنٹ اور 15 انسپکٹرز کے تقرر و تبادلے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈ نٹ سید عالمدار حسین ترمذی کا واہگہ بارڈر ، مظہر عباس شاہ کا کسٹم ائیر پورٹ ٹریفک ،انسپکٹر کسٹم حافظ مبشر کا واہگہ ،انسپکٹر رانا صدیق کا ائیر پورٹ ،انسپکٹر اصغر علی کا واہگہ بارڈر،انسپکٹر طارق کا ائیر پورٹ ،انسپکٹر اشفاق پراچہ کا ائیر پورٹ ،انسپکٹر پرویز احمد کا ائیر پورٹ پر اے ایف یو ،انسپکٹررائے خالد جاوید کا ائیر پورٹ ،انسپکٹر ملک شاہنواز کا واہگہ اے ایس او ،انسپکٹر طارق بیگ کا واہگہ اے ایس او ،انسپکٹر اعظم حسین وٹو کا ایف یو سے واہگہ بارڈر،انسپکٹر کسٹم راشد منیر کا اے ایف یو سے واہگہ بارڈر ،انسپکٹر کسٹم جاوید اقبال بٹ کا واہگہ بارڈر ،جاوید اقبال کا واہگہ بارڈر اے ایس او ،انسپکٹر رائے منصور کاکسٹم اے ایف یو ،سید عبدالحسین رضوی کا واہگہ بارڈر پر تبادلہ کر دیا گیا۔علاوہ ازیں پنجاب پولیس کے 25 سب انسپکٹرز اور 116اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ڈیپوٹیشن پر موٹروے پولیس میں تبادلے کر دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …