کشمیر میری شہ رگ ہے اور میری پہلی محبت ہے، سینیٹر شاہین خالد بٹ

کشمیر میری شہ رگ اور میری پہلی محبت ہے، سینیٹر شاہین خالد بٹ

لاہور(میڈیا92نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انتہائی قریبی اور وفادار کے ساتھی چیئرمین کشمیر موومنٹ امریکہ اور سابق وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ ”کشمیر“ ان کی شہہ رگ ہے، ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور کشمیر کی آزادی ان کی زندگی کا اصل مقصد اور جینے کی وجہ ہے۔ میڈیا92نیوز کے پروگرام ”بلاتکلف“ میں میزبان واصف ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انہں نے کہا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنا ان کی سرشت میں نہیں ہے۔ نواز شریف پر الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ گواہی دیتا ہوں کہ نواز شریف کرپٹ نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہین خالد بٹ نے کہا کہ فوج سے ان کی محبت لازوال ہے اور وہ فخر کرتے ہیں کہ وہ بحیثیت ”کیپٹن“ فوج سے خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک چلانا سیاست دانوں کا کام ہے اور انہیں ہی یہ کام کرنا چاہئے۔

شاہین خالد بٹ نے کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا نواز شریف نے بطور وزیر اعظم دنیا بھر میں کشمیر کاز کو زندہ رکھا ۔ امریکہ میں اپنے قیام کے دوران وہ خود بھی کشمیر کی تحریک چلاتے رہے، آج بھی اگر کشمیر کاز نہ ہو تو ان کے پاس جیتنے کا مقصد ہی ختم ہو جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن اپنے دور میں ان کے دروازے سب کے لئے کھلے رہے اور ہر قسم کی مشکلات کے باوجود70فیصد کیسز حل کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …