میڈیا 92کوایک اور اعزاز حاصل ہوگیا

پاکستان اوورسیز کمیشن پنجاب کا ”نیا قانون“ تیار

لاہور(میڈیا92نیوز) پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نے نئے قانون کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جو حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن عثمان انور تھے، میڈیا92نیوز کے پروگرام ”بلاتکلف“ میں میزبان واصف ملک سے بات چیت کر رہے تھے، عثمان انور کا کہنا تھا کہ 2015ءسے اب تک ساڑھے 17ہزار شکایات موصول ہوتی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی ان شکایات میں یہ بتایا گیا تھا کہ ان کی جائیدادوں پر عزیز و اقارب اور دوسرے لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے.

عثمان انور کے مطابق ان شکایات میں سے 6ہزار شکایات نمٹا کر 33ارب روپے مالیت کی جائیدادیں اصل حقداروں تک پہنچا دی گئی ہیں پانچ ہزار ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھوٹی لگ رہی ہیں میڈیا کی شکایات پر عملدرآمد قانونی سقم کی وجہ سے مکمل ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ لوگ ”سٹے آرڈر“ لے آئے ہیں جس وجہ سے کیس آگے چلانا ممکن نہیں رہتا۔ جبکہ دوسرا بڑا مسئلہ اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے جھوٹی شکایات کا اندراج بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں دو وجوہات کی بناءپر اوورسیز پاکستانی کمیشن کے لئے نیا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔

اس قانون کے تحت ان شکایات پر دوسرا فیق سٹے آرڈر نہیں لے سکے گا جبکہ دوسری طرف جھوٹی شکایت کے اندراج پر ”اورسیز پاکستانی“ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جا سکے گی، میڈیا92نیوز کے توسط سے انہوں نے التماس کیا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ دیار غیر میں بسنے والے اپنے عزیز و اقربا کی جائیداد و مال پر قبضہ نہ کریں ساتھ ہی ساتھ اوورسیز پاکستانی بھی جھوٹی شکایت سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …