کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چوتھا روز،مریض رل گئے

حکومت نے کرائی ہوئی یقین دہانی پر عملدرآمد نہیں کیا ‘ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)شہر قائد سمیت سندھ بھر میں چوتھے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج جاری رہا ،تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ۔کراچی کے سول، جناح اور این آئی سی ایچ سمیت مختلف اسپتالوں میں او پی ڈیز اور وارڈز میں کام بند رہا ،جس کے باعث علاج و معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ٹھٹھہ اور جیکب آباد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ینگ ڈاکٹرز اپنےمطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں کام بند ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مو¿قف ہے کہ سندھ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …