میونخ گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہارہی ہے،وزیر خارجہ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میونخ (جرمنی) کے دورہ پر روانہ ہوگئے. روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہو رہا ہوں. اس کانفرنس میں دنیا بھر میں بہت سے ممالک شرکت کرتے ہیں – دنیا بھر سے وزرا ء خارجہ، وزراء دفاع، سیکورٹی ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں اور عالمی سیکورٹی صورتحال پر مستقبل کے لئے ایک مربوط لائحہ ء عمل مرتب کیا جاتا ہے میں وہاں پاکستان کی نمائندگی کے لیئے جا رہا ہوں. افغانستان پوری دنیا میں اس وقت زیر بحث ہے اس لحاظ سے میونخ میں افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لا رہے ہیں. شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ایک پینل ڈسکشن میں وہ افغانستان کا نقطہ ئ نظر پیش کریں گے اور میں پاکستان کے نقطہ ئ نظر کو سب کے سامنے رکھوں گا. اس کے علاوہ امریکی کانگریس من کا ایک بہت بڑا وفد (جس میں 9 سینٹرز اور دس ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو شامل ہیں) وہاں آ رہا ہے جن سے وہاں ملاقات متوقع ہے. انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں – میری پہلے سے کوشش تھی کہ ان تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے اور اس میں الحمدللہ پیش رفت ہو رہی ہے ان کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے.پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے. اس کے علاوہ وزیر خارجہ کی روس، جرمنی، کنیڈا اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی. انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ موگیلینی صاحبہ (جو یورپین یونین کے خارجہ امور کی نمائندگی کرتی ہیں) ان سے بھی ملاقات ہو جائے تاکہ ہم پاکستان اور یورپین یونین کے مابین اسٹریٹیجک انہانسمنٹ پلان کو حتمیشکل دے سکیں…… شمیم محمود

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …