ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سرفراز احمد کی کپتانی کے متعلق اہم پریس کانفرنس

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سرفراز احمد کی کپتانی کے متعلق اہم پریس کانفرنس

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی میڈیا سے گفتگو چار سے پانچ ماہ ہم ورلڈکپ سے دور ہیں، کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں. ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی لیکن لڑکوں نے بہتر پرفارم کیا. پاکستان ٹیم ٹیسٹ کے علاوہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں کارکردگی اچھی رہی. جنوبی افریقہ میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں لیکن بابر اعظم اور امام الحق نے بہت اچھی بیٹنگ کیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں بھی لوگوں نے کرکٹ ٹیم میں بہتری کو سراہا. انضمام الحق اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں آسٹریلین سیریز پی ایس ایل کے فوراً بعد ہے تو کھلاڑیوں کے حوالے سے انضمام الحق کے ساتھ مشاورت جاری ہے ون ڈے میچزز میں جیتنے کے لیے وکٹیں لینا ضروری ہے. سیم آل راؤنڈرز کے ساتھ فاسٹ بولرز کی پرفارمنس بہت ضروری ہے

سرفراز احمد نے ٹیم کے لیے ہر نمبر پر اچھا پرفارم کیا، کچھ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا کچھ نہیں کرسکے کھلاڑیوں کہاں بہتر پرفارم کرسکتے ہیں اس پر کام جاری ہے. سرفراز احمد کے علاوہ بھی ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو مشکل وقت میں اچھا پرفارم کریں. سرفراز احمد نے معافی مانگ لی اور اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اسے سزا مل چکی ہے

سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے فیصلے پر انضمام الحق اور مجھے چیئرمین نے اعتماد میں لیا. پاکستان کو ڈومیسٹک سٹرکچر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے. بھارت کے پاس کھلاڑیوں کی کھیپ موجود ہے ہمارے ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کا متبادل موجود نہیں. پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات، ورلڈکپ کے بعد کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کرے گا،

سرفراز احمد ایک وکٹ کیپر اور کپتان ہے، جہاں وہ اچھا پرفارم کررہا ہے. ہم سرفراز احمد کی بیٹنگ کو بہتر بنانے میں کام کر رہے ہیں اس کی بیٹنگ فارم سے کوئی پریشانی نہیں. محمد عامر پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کرسکتا ہے اس کے پاس سکلز ہیں. محمد عامر پریشر میں ہمیشہ اچھا پرفارم کرتا ہے، اس کے ریکارڈ کو نہ دیکھا جائے

ڈریسنگ روم میں ہونے والے باتوں کو باہر نہیں ہونا چاہیے، بعض اوقات اپنے غصے کو قابو نہیں رکھ پاتا جس وجہ سے ایسے مسئلے سامنے آتے ہیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی لیکن سیریز کے مثبت پہلو ہیں انہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے.

ہم. نے غلطیوں سے سیکھا ہے اور ان پرقابو پا کر بہترین پرفارم کریں گے. اسد شفیق اور اظہر علی کلاس اول کے کھلاڑی ہیں ان پر مکمل اعتماد ہے امید ہے وہ کم بیک کریں گے. فہیم اشرف ایک نوجوان کرکٹر ہے،ٹیم کو ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کی ضرورت ہے. فہیم اشرف میں فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کی اہلیت ہے. فہیم اشرف اگر بیٹنگ میں پرفارم نہیں کررہاتو دن بدن اس کی بالنگ بہتر ہورہاہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …