قومی اور پنجاب اسمبلی میں ساہیوال سانحے پر تحریک التواء اور نوٹس جمع

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مسلم لیگ نون نے ساہیوال کے سانحے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ، جبکہ اسی واقعے پر پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا۔نون لیگ کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہنا ہے کہ نہتے شہریوں کا بچوں کے سامنے پولیس فائرنگ سے قتل فوری اور عوامی نوعیت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔مسلم لیگ نون نے اپنی تحریک التواء میں یہ بھی کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور حکومت سے جواب طلب کیا جائے۔علاوہ ازیں سانحہ ساہیوال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا، یہ توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے جمع کرایا۔پیپلز پارٹی کے توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہےکہ ساہیوال کےقریب سی ٹی ڈی نےجعلی پولیس مقابلہ کیا؟متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی مقابلےمیں 4 شہریوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیا گیا، واقعے کی مکمل تفتیش سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …