کراچی: 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کراچی میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ،کمشنر کراچی افتخار شوانی کے مطابق مہم کے دوران شہر کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔کراچی سمیت ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔کراچی میں کمشنر کراچی افتخار شوانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے بتایا کہ یہ مہم 7روز جاری رہے گی۔کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ مہم کے دوران 192 یونین کونسلوں کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہناہے کہ پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …