وزیراعظم عمران خان کے الزام پر اپوزیشن برس پڑی

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او لینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ آپ واک آؤٹ این آر او لینے کے لیے کررہے ہیں؟اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔انہوںنے مزیدکہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اہم پوزیشن پر ہیں کوئی بھی بات کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش قسمتی سے پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں ،ہم ماننے کیلئے بھی تیار ہیں کہ عمران خان وزیراعظم ہیں، کم از کم عمران خان کویہ علم ہوناچاہیےسیاستدان بائیکاٹ کرتےہیں تو کیوں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو بات یہ کہ حکومت نے جو ماحول پیدا کیا ہوا ہے ایک وہ وجہ ہے،ہم پارلیمنٹ آتے ہیں بائیکاٹ کرتے ہیں،آپ سے پوچھتا ہوں آپ کیوں نہیں پارلیمنٹ آتے،آپ تو پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرتے ہم تو پارلیمنٹ پھر بھی آتے ہیں،عمران خان آپ کو ہر ہفتے پارلیمنٹ آنا تھا سوالات کے جوابات دینے تھے۔سابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کم از کم ایسی بات تو نہ کریں ،جس میں جگ ہنسائی ہو ،ہم این آر او مانگنے والے نہیں ہیں ،عمران خان نے پتہ نہیں این آر او کا لفظ کہاں سے سیکھ لیا ،کس نے کوئی این آر او نہیں مانگا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان پارلیمنٹ میں آئیں گے، بیٹھیں گے، بات کریں گے،جو اس ملک کی سیاست ہے سب اسی حساب سے چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …