وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ای سی ایل میں شامل کیے گئے 172 افراد کے نام فوری طور پر نہ نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فوری طور پر تمام افراد کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا کرتے ہوئے ای سی ایل میں شامل افراد کا کیس بائی کیس جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ای سی ایل میں شامل ہر شخص کا الگ جائزہ لیا جائے گا۔جائزہ مکمل ہونے پر کچھ ناموں کو ای سی ایل سے نکالا جا سکے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 دسمبر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پر نظرثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …