سلمان خان کے ڈانس کے چرچے

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے کرسمس پارٹی کا انعقاد کیا گیاجس میں فلمی ستاروں کی کہکشاں اُتر آئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سلمان خان کی جانب سے کرسمس پارٹی کا انعقاد کیا گیاجس میںبالی ووڈا داکارہکترینہ کیف، ملائیکا اروڑا، کرن جوہر سمیت دیگر فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

کرسمس کے جوش و خروش سے بھرپور اس پارٹی میں بالی ووڈکنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے ابرام ، کترینہ کیف، ملائیکا اروڑا، کرن جوہر ،امریتا اروڑا، تشار کپور سمیت سمیت کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی۔بالی ووڈ اسٹارز نےکرسمس کا جشن بھرپور طریقے سے منایا ۔میوزک کی دھن پر سلمان خان کی ڈانس پرفارمنس نے جہاں پارٹی کو چار چاند لگا دیئے وہیں دبنگ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک 27ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …