سانتا کلاز نےکا واٹر اسکینگ کرکے سب کے ہوش اُڑا دیے

دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کا تہوار کرسمس روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے جہاں مختلف تقریبات کا انعقادکیا جا رہا ہے وہیں ایڈونچرکے شوقین منچلے بھی سانتا کلاز کا روپ دھارے کرتب بازی کا شوق پورا کرنے نکل پڑے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچر کے شوقین اس سانتا کلاز کو ہی دیکھ لیں جو دریا پرواٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر Alexandria کے دریا پر خطروں کے کھلاڑی نے نہ صرف سانتا کلاز کا روپ دھارا بلکہ سرد موسم اور طوفانی لہروں کی پروا کئے بغیر واٹر اسکینگ کرتے ہوئے کرسمس کی خوشی کو بھرپور انداز میں منایا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …