کراچی کے عوام کے لیے بُری خبر، ساحل سمندر پر عوام کا داخلہ بند

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کراچی میں ساحل سمندر پر عوام کا داخلہ بند کردیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر بھی ساحل سمندر پر جانے پر پابندی ہو گی۔اس کے ساتھ ساتھ شہر کے ریڈ زون میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور احتجاج پر پابندی میں چھ ماہ کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …