نواز شریف نے اہم فیصلہ پارٹی پر چھوڑ دیا

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر مبینہ طور پر خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ پر عدالتی فیصلے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا،کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، اللہ سے پوری امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آنے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا، ملاقات کے دوران پارٹی رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …